28 جولائی 2014 - 12:00
امریکہ نے افغانستان میں اربوں ڈالر ضائع کر دیئے

افغانستان کے امور کے لۓ امریکہ کے انسپیکشن آفس نے افغانستان میں دسیوں ارب ڈالر ضائع ہونے کی خبر دی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ افغانستان کے امور کے لۓ امریکہ کے انسپیکشن آفس نے افغانستان میں دسیوں ارب ڈالر ضائع ہونے کی خبر دی ہے۔  رپورٹ کے مطابق  افغانستان کے امور کے لۓ امریکہ کے انسپیکشن آفس کے سربراہ جان سوپکو نے اپنی تازہ ترین رپورٹ میں کہا ہے کہ افغانستان کے لۓ دی جانے والی دسیوں ارب ڈالر کی غیر ملکی امداد ضروری منصوبوں پر خرچ نہ ہونے اور غیر ضروری منصوبوں پر خرچ ہونے کے باعث ضائع ہوگئی ہے۔اس رپورٹ کے مطابق بہت سی رقم ایسے منصوبوں کو عملی جامہ پہنانے پر خرچ ہوئی ہے جن کا افغان عوام کو کوئي فائدہ ہی نہیں ہے۔ 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲